ابنا: گلگت..... شیعہ علماء کونسل کا ایک اہم اجلاس صوبائی سکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام اور عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان و اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور ملت کی خدمت کرنے والی دو پرامن تنظیموں پر اچانک ایک ساتھ پابندی لگانے کی خبر نے ملت جعفریہ کے ہر فرد کے اندر ایک بےچینی سی پھیلا دی ہے۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ مرکزی سبیل آرگنائزیشن و شیعہ طلباء ایکشن کمیٹی کے کسی بھی اقدام سے یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ وہ کسی دہشتگردی و شرپسندی میں ملوث رہے ہوں، ان تنظیموں نے ملک عزیز پاکستان کیخلاف جب بھی کوئی بات آئی تو دفاع کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر ان تنظیموں پر لگائی گئی پابندی کے احکامات کو واپس لیتے ہوئے پرامن تنظیموں کو زیادہ سے زیادہ ملک و ملت کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرے۔
..........
/169